شاہد آفریدی کو چیف سلیکٹر بنادیا گیا

اہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 دسمبر 2022ء ) پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو مینز نیشنل سلیکشن کمیٹی کا عبوری چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ پینل کے دیگر ارکان میں عبدالرزاق اور راؤ افتخار انجم شامل ہیں جب کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید کنوینر ہوں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نئی انتظامیہ نے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو برطرف کردیا تھا۔ \sانگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار کلین سویپ شکست کے بعد چیف سلیکٹر محمد وسیم کو برطرف کردیا گیا۔ چیف سلیکٹر انگلینڈ کے خلاف غلط فیصلوں کی وجہ سے تنقید کی زد میں تھے۔ یاد رہے کہ محمد وسیم کو جنوری 2021ء میں سلیکشن کمیٹی کا سربراہ نامزد کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پی سی بی 2019ء کے آئین کو منسوخ کرنے اور سیٹھی کی سربراہی میں 14 رکنی کمیٹی کو محکمانہ ڈھانچے کی بحالی پر کام کرنے کے مکمل اختیارات دینے کے بعد رمیز راجہ اور ان کے بورڈ کو ہٹا دیا تھا جسے 2019ء میں عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد ختم کر دیا گیا تھا۔\sپاکستان کے وزیر اعظم خود بخود پی سی بی کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ نئی کمیٹی کے پاس پی سی بی کے آئین کو تبدیل کرنے کے لیے 120 دن ہوں گے، 2014ء کے آئین کو واپس لاتے ہوئے 2019ء میں کیے گئے ورژن کو تبدیل کرنا ہوگا۔




Comments

Popular posts from this blog

How AI Policy 2025 Can Shape a Digital Future for All

User Receives MSI RTX 5090 With GPU And VRAM Chips Torn Off PCB; Another Incident Of Fake GPUs Being Supplied To Amazon

Overseas Pakistanis send record $3.2b